Molana Tariq Jameel Sahib Ka Bayan | Zindagi Guzarne Ka Behtreen Tarika | Islamic Factory - Islamic Video

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, April 17, 2019

Molana Tariq Jameel Sahib Ka Bayan | Zindagi Guzarne Ka Behtreen Tarika | Islamic Factory

Molana Tariq Jameel Sahib Ka Bayan
Zindagi Guzarne Ka Behtreen Tariqa . Molana Tariq Jameel latest Bayan 2019 

حضور پاک سے ایک سوال پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ اسلام کیا ہے تو آپ نے جواب دیا یہ مدینے میں ابتدائی سال تھے اور حضرت جبرائیل نے انسانی شکل میں یہ سوال پوچھا تھا آپ نے جواب کلمہ شہادت کی گواہی دینا نماز پڑھنا روزہ رکھنا اور حج کرنا یہی سوال آخری حج کے موقع پر پھر آپ سے پوچھا گیا تو پھر آپ نے جواب دیا اسلام ہے میٹھا بول بولنا اور کھانا کھلانا ۔ ایک میٹھا بول انسان کی زندگی بدل دیتا ہے انسان کا ایک میٹھا بول ساری دنیا کے شہد سے میٹھا ہے اور اتنی کڑواہٹ دنیا کے سارے سمندروں میں نہیں جتنی زبان کے ایک کڑوے بول میں ہے ۔ ایک میٹھا بول دلوں کو زندہ کر کر دیتا ہے اور ایک کڑوا بول دلوں کو ویران کر دیتا ہے ایک بول گھروں کو آباد کر دیتا ہے اور ایک بول گھروں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے آپ نے جواب دیا اسلام کیا ہے میٹھا بول بولنا اسلام ہے کھانا کھلانا اسلام ہے کسی سے میٹھے بول بولنے میں پیسے نہیں لگتے قریبی رشتہ داروں کے درمیان میٹھا بول بولنا فرض عین ہے ورنہ ہم اپنی نسل کو توڑ کر رکھ دیں گے گھروں میں خوشی کا تعلق روپے پیسے سے نہیں بلکہ حسن سلوک سے ہے میٹھے بول سے درگزر سے ہے ایک دوسرے کو معاف کرنے سے ہے حوصلہ افزائی سے ہے اگر زندگی میں یہ باتیں نہیں ہیں تو زندگی ویران ہے  یہ جتنے بڑے کاروباری ہیں نہ ان کے پاس بیوی کیلئے ٹائم ہے نہ اپنے بچوں کیلئے یہ کاروبار کیلئے پیدا ہوتے ہیں اور کاروبار کرتے ہوئے مر جاتے ہیں یہ میرے نبی کا زندگی گزارنے کا طریقہ نہیں ہے آپ نے کائنات کا سب سے بڑا بوجھ اٹھایا اور پھر بھی اپنے بیوی بچوں کیلئے ٹایم نکالا اسی لیے اسلام کیا ہے اسلام صحیح طرح سے زندگی گزارنے کا نام ہے حسن اخلاق کا نام ہے

No comments:

Post a Comment